خواہشوں کا خون آنکھوں کی نمی میں ڈھونڈیئے
خواہشوں کا خون آنکھوں کی نمی میں ڈھونڈیئے
داستان غم ہماری خامشی میں ڈھونڈیئے
حال یوں حسب روایت پوچھنے سے پیشتر
دل کے ٹکڑوں کی کھنک پھیکی ہنسی میں ڈھونڈیئے
مسکرانا تو نہیں آسان غم کو جھیل کر
چاند کے دل کی جلن کو چاندنی میں ڈھونڈیئے
دب گیا جب وہ مراسم خاک ہو کر خاک میں
اس کی گرمی کو بھلا کیوں خاک ہی میں ڈھونڈیئے
آپ کی ذرہ نوازی داد کا ہے شکریا
پر کبھی تو ہوک دل کی شاعری میں ڈھونڈیئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.