خواہشوں کو گلے کا ہار نہ کر
خواہشوں کو گلے کا ہار نہ کر
موت سے خود کو ہمکنار نہ کر
مجھ سے سرزد ہوا ہے جرم انا
دار پر کھینچ سنگسار نہ کر
جو بھی کرنا ہے کر گزر اک بار
تو مجھے قتل قسط وار نہ کر
دشمنی میں بھی رکھ کچھ اپنی شان
وار کر لیکن اوچھے وار نہ کر
تو جسے زندگی سمجھتا ہے
خواب ہے خواب اعتبار نہ کر
نئی راہیں تلاش اے رہبرؔ
روش عام اختیار نہ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.