خواہشوں سے ہوا زوال مرا
خواہشوں سے ہوا زوال مرا
جینا ہو کر رہا وبال مرا
روز جیتا ہوں روز مرتا ہوں
دیکھتے جاؤ تم کمال مرا
میں ہی جب خود کو بھول بیٹھا ہوں
کون رکھے گا اب خیال مرا
روز و شب جن سے تھیں ملاقاتیں
ان سے ملنا ہوا محال مرا
بات اپنی سنا ہے کیا صورت
مجھ سے مت پوچھ کیا ہے حال مرا
کون دے گا جواب میرا متینؔ
ہوگا شرمندہ کیا سوال مرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.