کی محبت بھی تو مروت میں
کی محبت بھی تو مروت میں
یہ خباثت تھی اپنی خصلت میں
کیسے ممکن ہے دل کو بھائے بس
ایک ہی شخص اتنی خلقت میں
میں کہوں تو مرا مکان نہ لے
دم گھٹے گا یہاں کی وحشت میں
اس کی محفل میں دل پڑا ہوگا
آ گیا تھا میں اٹھ کے عجلت میں
یاد کرتا ہوں تجھ کو فرصت سے
کام کرتا ہوں باقی فرصت میں
غم کا موجب نہیں ہے کوئی بھی
یہ تو داخل ہے اپنی فطرت میں
اپنا ہونا تو اک شرارت ہے
کون شامل تھا اس شرارت میں
عشق کا کاروبار کون کرے
بس خسارہ ہے اس تجارت میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.