کی طلب اک شہہ نے کچھ پند از حکیم نکتہ داں
کی طلب اک شہہ نے کچھ پند از حکیم نکتہ داں
اس نے سن کے یوں کہا اے صاحب اقبال و شاں
یاد رکھ اور پاس رکھ اور سخت رکھ اور جمع کر
کھا چھپا، کاٹ اور اٹھا، دے لے، بخوبی ہر زماں
اس نے اس مجمل کے تفصیلات جب پوچھے تو پھر
لطف سے اس نکتہ رس نے یوں کیا اس کا بیاں
یاد رکھ ہر دم خدا کو پاس رکھ حسن وفا
سخت رکھ دیں کو مدام اور جمع کر علم اے جواں
کھا غضب غصہ چھپا عیب رفیق و آشنا
کاٹ ربط ہم نشین بد کہ ہے اس میں زیاں
اور اٹھا ہر دم ضعیف و ناتواں سے ظلم و جور
داد مظلوموں کی دے اور لے بہشت جاوداں
نثر میں مجھ کو نظیرؔ آئے تھے یہ نکتے نظر
میں نے نظم ان کو کیا تو دل ہو ہر دم شادماں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.