کنارے دریا کی وسعت کا دھیان ہوتے ہیں
کنارے دریا کی وسعت کا دھیان ہوتے ہیں
زیادہ پیار سے ہم بد گمان ہوتے ہیں
ہمیں بتایا گیا تھا کہ وہ ہی منزل ہیں
ہم ایسے لوگ کہ جو بے نشان ہوتے ہیں
یہ پیار روح کا سایہ دکھانا جانتا ہے
جو لفظ ہوتے نہیں وہ بیان ہوتے ہیں
یہ ہم جو کہتے ہیں تم ہو تو سب ہمارا ہے
ضرورتیں نہیں ہوتیں یہ مان ہوتے ہیں
محبتوں میں زبانیں نہیں کھلا کرتیں
جو پیار کرتے ہیں وہ بے زبان ہوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.