کنارے توڑتا منہ زور پانی دیکھنا ہو
کنارے توڑتا منہ زور پانی دیکھنا ہو
پلٹ آؤ جو دریاٸے معانی دیکھنا ہو
یہاں حیرت شناسا گفتگوئیں ڈوبتی ہیں
معانی ڈھونڈھنا مقصد ہو معنی دیکھنا ہو
لیے پھرتا ہوں ساتھ اپنے انہی چڑیوں کی چہکار
مجھے دیکھو جو پیڑ اک آشیانی دیکھنا ہو
ہماری بے بضاعت بے زبانی دیکھ لینا
اگر کوئی سمندر جاودانی دیکھنا ہو
یہیں پر پیچ کھاتا ڈوبتا ظاہر ہے ہوتا
اگر عرصہ زمانی لازمانی دیکھنا ہو
خود اپنے آپ کو پہلے سنبھل کر تھوڑا دیکھے
مجھے جس نے براہ مہربانی دیکھنا ہو
مرے ہم راہ کچھ کہہ کر نہ واپس لوٹنا ہو
مرے ہم راہ قہر بے زبانی دیکھنا ہو
نظر کرنا مرے مڑتے ہوئے رستے کی جانب
کنارہ یا ستارہ آسمانی دیکھنا ہو
ہمیں دیکھو کہ ہم ہیں زندۂ جاوید جاویدؔ
کسی نے کوئی فانی غیر فانی دیکھنا ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.