Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس بات پہ ہنستے ہیں کس بات پہ روتے ہیں

سشرت پنت ذرہ

کس بات پہ ہنستے ہیں کس بات پہ روتے ہیں

سشرت پنت ذرہ

MORE BYسشرت پنت ذرہ

    کس بات پہ ہنستے ہیں کس بات پہ روتے ہیں

    ہم جیسوں کے سکھ دکھ تو کچھ اور ہی ہوتے ہیں

    محنت کا صلہ اپنا فاقے میں رہا کرنا

    ہم سے نہیں کٹتی ہے جس فصل کو بوتے ہیں

    طوفاں سے نکلنا تو ساگر کو دکھانا تھا

    کشتی کو خود اپنی ہم ساحل میں ڈبوتے ہیں

    اشکوں کے برسنے سے دل صاف تو ہوتا ہے

    پر اور بھی گہرا ہو جس زخم کو دھوتے ہیں

    تھک جاتی ہیں یہ آنکھیں منظر کے بدلنے سے

    اک خواب میں جگتے ہیں اک خواب میں سوتے ہیں

    منزل نہ ہماری ہے رستہ نہ ہمارا ہے

    سامان یہ کس کا ہے کس بوجھ کو ڈھوتے ہیں

    جو کچھ بھی کریں ذرہؔ یہ ہاتھ نہ تھرائیں

    پتھر بھی اٹھاتے ہیں موتی بھی پروتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے