کس کارن اتنے رنگوں سے یاری کس کارن یہ ڈھنگ
دلچسپ معلومات
(احمد پرویز کی وفات پر)
کس کارن اتنے رنگوں سے یاری کس کارن یہ ڈھنگ
جتنے رنگ بھی چاہو زیست میں بھر لو موت کا ایک ہی رنگ
نام و نمود سے اتنی دوری ٹھیک ہے لیکن آخر کیوں
سارے جہاں سے قوس قزح کا رشتہ اپنے آپ سے جنگ
پل میں دھجی دھجی بکھرنے والی ایسی ہے یہ زیست
اک سے زیادہ بچوں کے ہاتھوں میں جیسے کٹی پتنگ
عمر بتا دی اپنوں اور غیروں کے نقش بنانے میں
جب اپنی تصویر بنانا چاہی پھیکے پڑ گئے رنگ
میں اک لکھنے والا مجھ کو بتانا یار احمد پرویزؔ
لوح و قلم سے آگے بھی ہے کیا یہ دنیا اتنی تنگ
- کتاب : Khayaabaan (Pg. 119)
- Author : Hassan Abbas Raza
- مطبع : Bazm-e-Khayaabaan-e-adab, Pakistan
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.