کس کے پہلو میں یہ زندگی رہ گئی
کس کی آنکھوں میں اپنی خوشی رہ گئی
وقت سارا نکلتا گیا ہاتھ سے
صرف باقی بندھی یہ گھڑی رہ گئی
کتنے کردار لیکن فنا ہو گئے
اک کہانی سدا درد کی رہ گئی
کتنے طوفاں اٹھے کتنے سیلاب بھی
اک عمارت مسلسل کھڑی رہ گئی
یوں تو نظروں سے کیا کیا نہیں کہہ گیا
بات وہ اک لبوں میں دبی رہ گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.