کس خواہش کو من میں دبا کے روتی ہو
کس خواہش کو من میں دبا کے روتی ہو
تم کوئی تو بات چھپا کے روتی ہو
بولو اتنی پاک محبت کس سے ہے
کر کے سجدہ ساتھ دعا کے روتی ہو
جن زلفوں سے سنگ تراشے جاتے تھے
ان زلفوں میں پھول سجا کے روتی ہو
چپ کر تیرا سوز نہ ہم سن پائیں گے
کس کوئل کی کوک چرا کے روتی ہو
قدغن میرے نام کی ایسی عائد ہے
چولھے میں اب پھونک لگا کے روتی ہو
ساگرؔ اپنے باپ کی حرمت رکھنے کو
کمرے میں زنجیر لگا کے روتی ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.