کس کی آہٹ پہ ڈر گیا ہوگا
کس کی آہٹ پہ ڈر گیا ہوگا
ڈر کے مارے وہ مر گیا ہوگا
میرا سایہ جو ساتھ چلتا تھا
بعد میرے کدھر گیا ہوگا
کھینچتا تھا جو تیری تصویریں
وہ مصور تو مر گیا ہوگا
خوب واقف ہوں اس کی فطرت سے
قول سے وہ مکر گیا ہوگا
چھپتا پھرتا ہے میری نظروں سے
کام اپنا وہ کر گیا ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.