کس کی آہوں کا ہے اثر مجھ میں
کس کی آہوں کا ہے اثر مجھ میں
ذرہ ذرہ ہے منتشر مجھ میں
حرف یادوں کے مٹ گئے لیکن
زیر باقی ہیں اور زبر مجھ میں
کیسے تجسیم ہو جفا کی تری
بھول جانے کا ہے ہنر مجھ میں
کیوں زمانہ سلام کرتا ہے
ایسا کیا ہے یہ مفتخر مجھ میں
اپنی ہستی کو بھول جاتا ہوں
تیری چاہت ہے اس قدر مجھ میں
شادؔ موجوں سے اب تو لڑنے کا
حوصلہ ہے بلند تر مجھ میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.