کس کس کو نذر کرتا رہا ہوں یہ فن تمام
کس کس کو نذر کرتا رہا ہوں یہ فن تمام
ہوتا ہے پر سخن کے لیے ہی سخن تمام
کچھ لوگ کم نظر ہیں کچھ اپنا ہنر بھی ہے
لو بھر دکھائی دیتی ہے سب کو جلن تمام
عقل و خرد کے بس میں نہیں آ سکیں گے ہم
دیوانے پن سے ہوتا ہے دیوانہ پن تمام
اک خوف مشترک کا ہے یہ جشن اور کیا
آمد کسی کی بھی ہو چہکتا ہے بن تمام
ہم بند کر چکے ہیں فقط پھول بیچنا
کانٹے خرید لیجئے یا پھر چمن تمام
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.