کس کو دکھائیں سپنے اپنے
کس کو دکھائیں سپنے اپنے
سب کے دکھ ہیں اپنے اپنے
کہنے کو تو لوگ بہت تھے
خواب نہ بانٹے ہم نے اپنے
تیز بہت تھے ہوا کے جھونکے
قدم نہ پائے جمنے اپنے
سارے آنسو پی ڈالے ہیں
تم نے اپنے ہم نے اپنے
ساتھ تمہارا راس نہ آیا
خط میں لکھا ہم نے اپنے
رستے پر ہے تھکن سی طاری
پاؤں لگے ہیں جمنے اپنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.