کس کو دکھلائیں گے وہ ناز و ادا میرے بعد
کس کو دکھلائیں گے وہ ناز و ادا میرے بعد
ہوگی کس پر یہ بھلا مشق جفا میرے بعد
دیکھیے آپؐ بھی افسردہ رہیں گے اکثر
یار آ جائے گی جب میری وفا میرے بعد
زینت حسن بڑھی خون جگر سے میرے
پھیکا پڑ جائے گا یہ رنگ حنا میرے بعد
بارہا عرش بریں نالۂ شب سے کانپا
عرش تک جائے گی کب آہ رسا میرے بعد
میں چلا جاؤں گا محفل سے نہ ہوں آپؐ خفا
کس پہ پھر ہوں گے مگر آپؐ خفا میرے بعد
نو گرفتار بلا ہوگا نہ مجھ سا کوئی
کون چاہے گا تجھے زلف دوتا میرے بعد
اٹھ گیا عالم فانی سے یہ کہہ کر اسلمؔ
دیکھیے کس کی اب آتی ہے قضا میرے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.