کس کو واشد ہوئی بھر عمر ہی دلگیر رہے
کس کو واشد ہوئی بھر عمر ہی دلگیر رہے
چمن دہر میں جوں غنچۂ تصویر رہے
لذتیں دل نے اٹھائی ہیں تری مژگاں سے
جب تلک دم میں ہے دم سینے میں یہ تیر رہے
آنکھ لگ جائے شب غم میں کوئی دم دل کی
ٹک بھی خاموش اگر نالۂ شبگیر رہے
حال سو طرح سے لکھوں اسے اے دیدۂ تر
خشک کچھ بھی جو مرا کاغذ تحریر رہے
تا دم نزع بلا سے نہ چھٹے ہے ظالم
عمر بھر زلف سے اس شوخ کی زنجیر رہے
دیکھ صورت کو تری ہر بت چین نے یہ کہا
سامنے آنکھوں کے دن رات یہ تصویر رہے
ہیں کہاں تیری وہ چالاکیاں اے دست جنوں
جیب افسوسؔ کا صد حیف گلو گیر رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.