کس لئے گوشۂ اخبار یہ خالی جائے
کس لئے گوشۂ اخبار یہ خالی جائے
اک خبر اپنی ہی شہرت کی بنا لی جائے
کچھ تو آنکھوں کو نظر آئے جہان دیگر
کچھ تو اب روشنیٔ شوق بڑھا لی جائے
دیکھیں احباب پہ کیا رد عمل ہوتا ہے
اپنے مر جانے کی افواہ اڑا لی جائے
ہم فقیروں کے لئے ہاتھ کا اپنا تکیہ
چادر خاک کہیں پر بھی بچھا لی جائے
دولت عشق سے معمور ہے تکیہ میرا
ضیاؔ احباب کو یہ بات بتا لی جائے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.