کس لیے پوچھتے ہیں جبکہ سبب جانتے ہیں
کس لیے پوچھتے ہیں جبکہ سبب جانتے ہیں
لوگ جو حال دل چارہ طلب جانتے ہیں
کس کی لو ٹھہرتی ہے کون سے بجھتے ہیں چراغ
ہم نقیبان ہوا سب کے نسب جانتے ہیں
آشنا لاکھ ملیں تجھ سے قریں بھی ہوں بہت
جاننے والے بھی اے دل تجھے کب جانتے ہیں
کس کے دھوکے میں رہیں منتظر خواب حسیں
ہم بھی سادہ ہیں کہاں مہلت شب جانتے ہیں
سایہ تک رکھتے ہیں ملحوظ دبستان وفا
آنکھ اٹھائیں بھی تو آداب و ادب جانتے ہیں
کون کٹھ پتلی ہے ایوان تماشا کس کا
پس پردہ تو حقیقت یہاں سب جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.