کس نے کہا منت کش مے خانہ ہوا ہوں
کس نے کہا منت کش مے خانہ ہوا ہوں
اپنا ہی لہو پیتا ہوں دیوانہ ہوا ہوں
ہر رات طلسمات کے قصوں کا ہوں کردار
ہر روز الف لیلوی افسانہ ہوا ہوں
اپنوں کے دلوں میں ہوں ہوں اوروں کی زباں پر
دنیا کے لئے میں کہاں بیگانہ ہوا ہوں
ٹھہرا ہوں گدا اک نگہہ وقت میں لیکن
اپنے لئے تو عظمت شاہانہ ہوا ہوں
وہ ہیں کہ ستم توڑتے ہیں سارے مجھی پر
اور میں ہوں کہ بس صبر کا پیمانہ ہوا ہوں
وہ ماں جو سراپا تھیں محبت نہ رہیں اب
ہاں میں اسی ماں کے لئے دیوانہ ہوا ہوں
برسوں سے شناسا رہے جن کے لئے شاغلؔ
کیوں آج میں ان کے لئے انجانا ہوا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.