کس نے پڑھ کر پھونکا منتر پانی میں
کس نے پڑھ کر پھونکا منتر پانی میں
پتھر بن کے ڈوبے منظر پانی میں
پیاسا گھاٹ سے لوٹ آیا تھا پیاسا کیوں
مجھ پر راز کھلا یہ جا کر پانی میں
جھیل امڈ کے چاند تلک جا پہنچی ہے
کس نے پھینکے اتنے کنکر پانی میں
میری آنکھ بھی دھیرے سے لگ جاتی ہے
جب بھی سویا دیکھوں امبر پانی میں
دیکھیں اب کے کون مدد کو آتا ہے
آنکھ جزیرے پر ہے لنگر پانی میں
ایک گھروندا بنتے ساری عمر لگی
موج بہا کر لے گئی اخترؔ پانی میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.