کس نے سوچا تھا کہ یوں بیر کرے گا مجھ سے
کس نے سوچا تھا کہ یوں بیر کرے گا مجھ سے
خود مرا سایا بہت دور بنے گا مجھ سے
سخت مشکل ہے مگر دیکھ ترا کاسۂ ذات
گر کسی روز بھرا بھی تو بھرے گا مجھ سے
میرے چاہے سے نہ نکلے بھلے امید کی دھوپ
ہاں مگر تجھ میں جو کہرا ہے چھںٹے گا مجھ سے
اتنا تو میری خموشی بھی دکھائے گی کمال
کوئی چپ ذات تجھے یاد رہے گا مجھ سے
فکر کچھ اتنی ہے تیری کہ قریب آتے ہوئے
خود مرا دل تجھے آگاہ کرے گا مجھ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.