کس قدر عام ہوئی جرم محبت کی جبر (ردیف .. ے)
کس قدر عام ہوئی جرم محبت کی جبر
اک ذرا سا جو ترے نام پہ ہم چونک اٹھے
میرے ہاتھوں کی لکیروں کی روش کے آگے
راہ پر پیچ سے لپٹے ہوئے خم چونک اٹھے
اتفاقاً جو نظر دامن تر پہ ڈالی
فرط حیرت سے مرے دیدۂ نم چونک اٹھے
میں نے اس طرز سے منظوم کیے درد حیات
اہل افکار کے ہاتھوں میں قلم چونک اٹھے
ہم محبت میں عبادت کی حدوں سے گزرے
ہوا ناراض خدا اور صنم چونک اٹھے
جب مرے ضبط کے عالم کا ہوا اندازہ
شرمساری کے سبب ظلم و ستم چونک اٹھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.