Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کس قدر چاہتے ہیں زخم مجھے

شرجیل انصاری

کس قدر چاہتے ہیں زخم مجھے

شرجیل انصاری

MORE BYشرجیل انصاری

    کس قدر چاہتے ہیں زخم مجھے

    آج پھر لگ گئے ہیں زخم مجھے

    اب تکلف کی کیا ضرورت ہے

    اب تو پہچانتے ہیں زخم مجھے

    جب بھی مرہم کی بات کرتا ہوں

    دیر تک گھورتے ہیں زخم مجھے

    دیکھ کر رو پڑا ہوں زخموں کو

    دیکھ کر رو پڑے ہیں زخم مجھے

    کچھ تمہیں بھی لگے ہیں زخم مرے

    کچھ تمہارے لگے ہیں زخم مجھے

    عین ممکن ہے ہاتھ لگ جاؤں

    ڈھونڈتے پھر رہے ہیں زخم مجھے

    سن رہے ہیں مری غزل شرجیلؔ

    داد بھی دے رہے ہیں زخم مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے