کس طرح یاد میں اس شوخ کی بیکل دریا
کس طرح یاد میں اس شوخ کی بیکل دریا
کوہ میں دشت میں پھرتا رہا پاگل دریا
چاندنی رات وہ کافر یہ فضائے مے گوں
پاس انگڑائیاں لیتا ہوا چنچل دریا
جب وہ آسیب زدہ دشت سے گزرا تو لگا
جیسے نوخیز سی بیوہ کا ہے آنچل دریا
اپنی خاموشی پہ کیا اور کہوں اس کے سوا
جیسے طوفان سے پہلے کوئی بیکل دریا
ایسی ہی سخت اسے چوٹ لگی ہے دل پر
سانپ کی طرح تڑپتا ہے یہ گھائل دریا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.