کس طرح یہ دل ہوا تم پر فدا لکھ جاؤں گا
کس طرح یہ دل ہوا تم پر فدا لکھ جاؤں گا
اپنی پیشانی پہ اپنی ہر خطا لکھ جاؤں گا
نیک نامی آپ کی قائم رہے گی اس طرح
آپ کو معصوم میں خود کو برا لکھ جاؤں گا
لوح پر مجھ سے خدا لکھوائے گر میری رضا
وہ ہمیشہ خوش رہیں میں یہ دعا لکھ جاؤں گا
تجربہ جس سے مرے دل نے بہت پایا سرور
دیکھنا ان کی حیا کی انتہا لکھ جاؤں گا
میں وصیت میں لحد اپنی سجانے کے لیے
ہو کفن میرا فقط ان کی ردا لکھ جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.