کس طرح ذوق بے خودی جاگے
کس طرح ذوق بے خودی جاگے
موت سوئے تو زندگی جاگے
ہم پہ احسان اہل ہوش نہیں
جب بھی جاگے ہیں آپ ہی جاگے
ہاں وہ جی بھر کے دشمنی کر لیں
کیا عجب یوں ہی دوستی جاگے
دیکھو نادانیاں ہی کام آئیں
آخر انداز آگہی جاگے
اس لئے حادثات آتے ہیں
خواب غفلت سے آدمی جاگے
فکر فردا نہ ہو جو آشفتہؔ
نہیں ممکن کہ آدمی جاگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.