کس تیقن تلک گئے ہم لوگ
پھر بھی اے دل بھٹک گئے ہم لوگ
مثل دریا ملی تھی سیرابی
مثل ساحل بلک گئے ہم لوگ
یوں ہی اک دن سفر کیا آغاز
یوں ہی اک روز تھک گئے ہم لوگ
اہتماماً ہوئے تھے ہم آغوش
احتیاطاً بہک گئے ہم لوگ
ایک خوشبو چمن میں لائی تھی
اور صحرا تلک گئے ہم لوگ
نور تھا یا وہ اک بدن تھا سمیرؔ
اس کو چھو کر چمک گئے ہم لوگ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.