کسے اپنا کہیں ہم کون ہے آخر یہاں اپنا
کسے اپنا کہیں ہم کون ہے آخر یہاں اپنا
نہ اہل کارواں اپنے نہ میر کارواں اپنا
سنائیں گے اسی کو قصۂ درد نہاں اپنا
وہی ہے مہرباں اپنا وہی ہے رازداں اپنا
نہ اب لٹنے کا اندیشہ نہ کچھ پرواہ منزل کی
کہ ہم تیرے حوالے کر چکے ہیں کارواں اپنا
بہار جاوداں اس سر زمیں کا طوف کرتی ہے
ترے دیوانے ڈیرا ڈال دیتے ہیں جہاں اپنا
تمنا ہے تمہارے پاؤں کے نیچے رہوں ہر دم
بنا لو تم کبھی مجھ کو بھی سنگ آستاں اپنا
ہم اپنی جان دے دیں گے گلستاں کو نہ چھوڑیں گے
ہمیں تو جان سے پیارا ہے نیرؔ گلستاں اپنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.