کسے معلوم ہے کیسے اجالا کر رہے ہیں ہم
کسے معلوم ہے کیسے اجالا کر رہے ہیں ہم
کہ شب بھر جاگ کے جگنو اکٹھا کر رہے ہیں ہم
ہمیں معلوم ہے اس کی توجہ کیسے ملنی ہے
سو بس مصروف ہونے کا دکھاوا کر رہے ہیں ہم
اگر کوشش کرے کوئی دراریں بھر بھی سکتی ہیں
مگر تم سے نہ ہوگا کچھ لہٰذا کر رہے ہیں ہم
ڈھلے گی رات کب تک یہ نہیں پرواہ ہے ہم کو
ہے جب تک روشنی خود میں اجالا کر رہے ہیں ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.