کسے تلاش کریں شرح آرزو کے لئے
کسے تلاش کریں شرح آرزو کے لئے
زبان حال ہی کافی ہے گفتگو کے لئے
وہ اور میں جو ہیں دنیائے رنگ و بو کے لئے
کیا ہے خلق مجھے اپنی جستجو کے لئے
ستم کے بعد کرم کی نگاہ کیا معنی
جگر کے زخم تو ہوتے نہیں رفو کے لئے
نیاز و ناز کے آئین کوئی کیا جانے
تری تلاش رہی اپنی جستجو کے لئے
ادا ہوا نہ کبھی مدعائے دل ہم سے
وہ وقت مل بھی گیا اس سے گفتگو کے لئے
غم فراق سے وابستہ ہیں کچھ امیدیں
لیا ہے ساتھ اسے تیری جستجو کے لئے
مرے خیال میں آئی ہے شامت دل آج
مچل رہا ہے جو یہ تجھ سے گفتگو کے لئے
ہزار حیف مرا دل مٹا دیا تو نے
یہی تھا ایک ترے غم کی آبرو کے لئے
ملے ملے نہ ملے وہ تو اس کا غم کیا ہے
بنی ہے فطرت عشق اس کی جستجو کے لئے
غم حیات کہاں اور مجھ سا رند کہاں
یہ کلفتیں ہیں فقط ایک آرزو کے لئے
وہ آئے اور چلے بھی گئے مگر افسوس
میں سوچتا ہی رہا ان سے گفتگو کے لئے
تری تلاش تو خاموشیوں میں پنہاں ہے
یہ زاہدان زمانہ ہیں ہاؤ ہو کے لئے
ستم ظریفیٔ فطرت نہیں تو پھر کیا ہے
کہ تیرا عشق ہے مجھ سے فرشتہ خو کے لئے
وفا سرشت میں شامل ہے میری اے صابرؔ
میں اپنی زیست مٹا دوں گا آبرو کے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.