کسی بھی اجنبی سے دل لگا کر کیا کریں گے ہم
کسی بھی اجنبی سے دل لگا کر کیا کریں گے ہم
کہ اب اجڑے چمن میں گل کھلا کر کیا کریں گے ہم
ہیں ہم ٹوٹے ہوئے پتے ہمیں ان موسموں سے کیا
خزاں کے دور میں بارش بلا کر کیا کریں گے ہم
بچا پائے نہ لہروں سے کناروں پر مکاں اپنے
سفینے پھر سمندر میں چلا کر کیا کریں گے ہم
محبت میں بہت پوجا ہے ہم نے ایک پتھر کو
بھلا اب شیش مندر میں جھکا کر کیا کریں گے ہم
پرستشؔ عشق کا انجام جب معلوم ہے ہم کو
سنہرے خواب آنکھوں میں سجا کر کیا کریں گے ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.