کسی بھی لفظ کا جادو اثر نہیں کرتا
کسی بھی لفظ کا جادو اثر نہیں کرتا
وہ اپنے دل کی مجھے بھی خبر نہیں کرتا
بنا ہوا ہے بظاہر وہ بے تعلق بھی
جو مجھ کو سوچے بنا دن بسر نہیں کرتا
ٹھہرنے بھی نہیں دیتا ہے اپنے دل میں مجھے
محبتیں بھی مری دل بدر نہیں کرتا
لبوں میں جس کے محبت کا اسم اعظم ہے
نہ جانے پیار کو وہ کیوں امر نہیں کرتا
نہیں بساتا جو آ کر بھی شہر دل میرا
یہاں سے جا کے بھی اس کو کھنڈر نہیں کرتا
ادھر کی مجھ سے چھپاتا نہیں ہے بات کوئی
وہ میری باتیں کبھی بھی ادھر نہیں کرتا
عجیب طور طریقے ہیں اس کے بھی حیدرؔ
وہ مجھ سے پیار تو کرتا ہے پر نہیں کرتا
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 544)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.