Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی بھی موڑ پہ روکا نہ گمرہی سے مجھے

رمز عظیم آبادی

کسی بھی موڑ پہ روکا نہ گمرہی سے مجھے

رمز عظیم آبادی

MORE BYرمز عظیم آبادی

    کسی بھی موڑ پہ روکا نہ گمرہی سے مجھے

    کوئی گلہ بھی نہیں اپنی زندگی سے مجھے

    سبھوں سے ملتا ہوں بیگانۂ طلب ہو کر

    نہ دوستی سے غرض ہے نہ دشمنی سے مجھے

    سفر سے پہلے ضروری ہے مدعائے سفر

    پتا چلا یہ ستاروں کی کجروی سے مجھے

    فقیر شہر تو ہوں میں گدائے راہ نہیں

    کرم کی بھیک نہ دے ایسی بے رخی سے مجھے

    مرے جلو میں چلے گا سمندروں کا جلال

    نہ روک پائے گا کوئی شناوری سے مجھے

    رہ حیات میں کانٹوں نے مہرباں ہو کر

    بچا لیا ہے عذاب شگفتگی سے مجھے

    کسی سے مل کے بچھڑنے کی جب گھڑی آئی

    گھڑی سے ہو گئی نفرت اسی گھڑی سے مجھے

    اندھیری رات میں دیکھا ہے مشعلوں کا جلوس

    ڈرا دیا ہے سیاست نے روشنی سے مجھے

    مری انا نے سبق دے کے خود پرستی کا

    چھڑا دیا ہے زمانے کی بندگی سے مجھے

    فریب خوردۂ تحریک آدمیت ہوں

    وفا کی آس نہیں رمزؔ آدمی سے مجھے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے