کسی بھی شے میں نہیں مل رہا قرار مجھے
کسی بھی شے میں نہیں مل رہا قرار مجھے
چڑھا ہے جب سے ترے پیار کا خمار مجھے
مری چمک میں کمی آ گئی ہے وقت کے ساتھ
کسی سنار کی بھٹی سے پھر گزار مجھے
ہمیشہ لوٹ کے آتی ہے پہلے نقطے پر
کبھی تو مل سکے اس راہ سے فرار مجھے
مجھے تو بھیج دے واپس مرے جہاں کی طرف
زمیں کے لوگ تو کرتے نہیں شمار مجھے
میں تجھ کو ڈھونڈ کے لاؤں گا اپنی دنیا میں
تو ایک بار کسی سمت سے پکار مجھے
جہاں کھڑا ہوں وہیں سے خزانہ نکلے گا
زمیں کے نیچے چھپے غار میں اتار مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.