کسی بھی شے نہ کسی بد اثر کا سایا ہے
کسی بھی شے نہ کسی بد اثر کا سایا ہے
ہمارے دل پہ کسی کی نظر کا سایا ہے
کچھ اس لئے بھی نہیں ختم ہو رہا ہے سفر
ہمارے سر پہ کسی رہ گزر کا سایا ہے
کسی کے ہاتھ میں ٹہنی نہیں بچی ہے اور
کسی کے ساتھ میں پورے شجر کا سایا ہے
طبیب چھوڑ دے تجھ سے نہ مندمل ہوں گے
ہمارے زخموں پہ اس چارہ گر کا سایا ہے
میں مانتا ہوں کہ ممکن ہے بھول جانا بھی
مگر یہ سایا میاں عمر بھر کا سایا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.