کسی بھی طور گلستاں کا کاروبار چلے
کسی بھی طور گلستاں کا کاروبار چلے
چمن پہ آئے پھبن باد نوبہار چلے
فضا خموش ہے اور دل بھی ہے اداس اداس
خدا کے واسطے ایسے میں ذکر یار چلے
ہمارے زخم کے ٹانکے بھی آج کھل جائیں
کچھ اس ادا سے ابھی باد نوبہار چلے
ہمیں زمانے نے سمجھا ترا ہی دیوانہ
تو ہم بھی کر کے گریباں کو تار تار چلے
کلیمؔ کو تو تری بزم بھی نہ راس آئی
وہ اپنی دھن میں اٹھے اور سوئے دار چلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.