کسی چراغ کی صورت کسی دعا کی طرح
کسی چراغ کی صورت کسی دعا کی طرح
ہمیں عزیز ہے وہ حرف مدعا کی طرح
ملیں تو کیسے ملیں اس سے ہم چراغ نما
جو زعم سر میں رکھے سر پھری ہوا کی طرح
کچھ ایسے لوگ جنہیں بولنے کا شوق رہا
پڑے ہیں گھر میں وہ اب ایک بے صدا کی طرح
کوئی تو ہو جو مرے حبس سے نکالے مجھے
کوئی تو ہو جو مجھے بھی لگے صبا کی طرح
خدا ہے ایک یہ اقرارؔ ہے سو اے دنیا
خدا کو ہم نہیں کہتے کسی خدا کی طرح
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.