کسی دن گھر مرے آیا تو ہوتا
کسی دن گھر مرے آیا تو ہوتا
تلطف مجھ پہ فرمایا تو ہوتا
ذرا زلفوں کو دکھلایا تو ہوتا
بلا سر پر مرے لایا تو ہوتا
عیادت کو اگر آیا نہیں وہ
جنازے پر مرے آیا تو ہوتا
گل خوبی چمن میں مسکرا کر
ذرا غنچہ کو شرمایا تو ہوتا
بلا کر کان کی بجلی کو اپنے
کبھی بجلی کو چمکایا تو ہوتا
وفا پر بھی جفائیں کر رہا ہے
ارے ظالم تو پچھتایا تو ہوتا
گلستاں میں کسی دن دل پہ بلبل
مرے مانند گل کھایا تو ہوتا
مرے لاشے کو اے رشک مسیحا
ذرا قم کہہ کے ٹھکرایا تو ہوتا
ترے خنجرؔ سے قاتل میرے مانند
کسی نے سر کو کٹوایا تو ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.