کسی گماں کسی امکاں کا رخ نہیں کرتی
کسی گماں کسی امکاں کا رخ نہیں کرتی
نگاہ جلوۂ ارزاں کا رخ نہیں کرتی
بسی ہوئی ہے جو آبادیوں میں بربادی
جنوں کی موج بیاباں کا رخ نہیں کرتی
صبا کو فصل بہاراں سے کیا ملا آخر
وہ گل کھلے کہ گلستاں کا رخ نہیں کرتی
حصار وقت میں اپنا وجود ہے محبوس
اسیری اب رہ زنداں کا رخ نہیں کرتی
مرے عزیزوں میں رسوا مری رفاقت ہے
جبھی یہ حلقۂ یاراں کا رخ نہیں کرتی
فضا تو نور صداقت سے جگمگاتی ہے
یہ روشنی دل انساں کا رخ نہیں کرتی
وہ کچھ نہیں کوئی فرسودہ سی روایت ہے
وہ فکر جو نئے عنواں کا رخ نہیں کرتی
ہوا بھی کتنی زمانہ شناس ہے اے لیثؔ
ہر ایک صحن گلستاں کا رخ نہیں کرتی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.