کسی جنوں کے ستائے کو کون چھوڑتا ہے
کسی جنوں کے ستائے کو کون چھوڑتا ہے
جناب دل کے ہرائے کو کون چھوڑتا ہے
میں تیری سمت جو لپکا لپکنا بنتا تھا
کہ تپتی دھوپ میں سائے کو کون چھوڑتا ہے
وہ وقت ہو کہ مقدر زمانہ ہو کہ فلک
کسی نظر کے گرائے کو کون چھوڑتا ہے
میں ایک آنکھ سے نکلا ہوں کس طرح مت پوچھ
خوشی سے اپنی سرائے کو کون چھوڑتا ہے
تجھے کہا نہیں کچھ تو اسے شرافت جان
وگرنہ ہاتھ میں آئے کو کون چھوڑتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.