کسی کا گھر کسی کا دل جلا ہے
کسی کا گھر کسی کا دل جلا ہے
محبت میں تو یہ ہوتا رہا ہے
اندھیروں نے بھی ایسا کھیل کھیلا
اجالا بھی اندھیرا ہو گیا ہے
وہ اپنا مانتے ہیں پھر یہ کیا ہے
ہمارے بیچ یہ کیسی خلا ہے
ذرا اس کی سیاست بھی تو دیکھو
وفا کے نام پر کرتا جفا ہے
ہرا کیسے سکے گا اس کو کوئی
وہ جس کی سائباں ماں کی دوا ہے
ادب جس نے کیا اپنے بڑوں کا
وہ چھوٹا ہو کے بھی کتنا بڑا ہے
کوئی سلمانؔ کیا جانے گا اس کو
جھکی پلکوں میں ان کی اک نشہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.