کسی کے درد سے وہ آشنا ہوتا تو کیا ہوتا
کسی کے درد سے وہ آشنا ہوتا تو کیا ہوتا
کسی کے دل میں گر خوف خدا ہوتا تو کیا ہوتا
خوشی رہ کر سدا مجھ سے وہ حکم قتل دیتا ہے
خدا جانے اگر وہ بت خفا ہوتا تو کیا ہوتا
ابھی بندہ ہے وہ اس پر بھی اتنی ظلم رانی ہے
خداوندا اگر بندہ خدا ہوتا تو کیا ہوتا
مجھے کچھ موت کی پروا نہیں اے داور محشر
یتیموں کا بھی کوئی آسرا ہوتا تو کیا ہوتا
ابھی مہندی لگائی تھی ابھی خوں کر دیا میرا
اگر رنگ حنا اصغرؔ چڑھا ہوتا تو کیا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.