Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی کے دل میں سوزش ہو رہی ہے

اجمل ابواللیث

کسی کے دل میں سوزش ہو رہی ہے

اجمل ابواللیث

MORE BYاجمل ابواللیث

    کسی کے دل میں سوزش ہو رہی ہے

    اگر میری ستائش ہو رہی ہے

    کوئی میرے لیے محو دعا ہے

    کہیں سازش پہ سازش ہو رہی ہے

    ہمیں پر کیوں زمانے بھر کی آخر

    ہر اک جانب سے بندش ہو رہی ہے

    مرے احباب پردہ ڈالتے ہیں

    برابر مجھ سے لغزش ہو رہی ہے

    ابھی تو عشق کی یہ ابتدا ہے

    تری آنکھوں سے بارش ہو رہی ہے

    کسی کی یاد میں جاگی ہوئی ہیں

    مری آنکھوں میں سوزش ہو رہی ہے

    لبوں پر بات دل کی آ نہ پائی

    نگاہوں سے گزارش ہو رہی ہے

    تعفن دیکھ کر شہروں کا اجملؔ

    بیابانی کی خواہش ہو رہی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے