Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی کے حسن کی جلوہ گری نے مجھ کو لوٹا ہے

نسیم زاہد

کسی کے حسن کی جلوہ گری نے مجھ کو لوٹا ہے

نسیم زاہد

MORE BYنسیم زاہد

    کسی کے حسن کی جلوہ گری نے مجھ کو لوٹا ہے

    زمیں کے چاند کی رخشندگی نے مجھ کو لوٹا ہے

    کبھی میں نام لے کے اس کو رسوا کر نہیں سکتا

    سمجھ لو یہ کہ زندہ شاعری نے مجھ کو لوٹا ہے

    میں اس کو جسم پہناؤں تو ہوگی وہ ستمگر سی

    سفر میں زیست کے جس آگہی نے مجھ کو لوٹا ہے

    نہ کوئی ہم سفر میرا نہ کوئی راہبر میرا

    بڑے آرام سے آوارگی نے مجھ کو لوٹا ہے

    بھٹکتا پھر رہا ہوں میں تمناؤں کی دنیا میں

    غضب ہے ہر قدم پر زندگی نے مجھ کو لوٹا ہے

    ادھر تم ہو کہ صبح کر و فر ہے مہرباں تم پر

    ادھر میں ہوں کہ شام بیکسی نے مجھ کو لوٹا ہے

    اے چرخ نیلگوں سچ مچ کوئی حیرت نہیں مجھ کو

    فرشتہ بن کے جو اک آدمی نے مجھ کو لوٹا ہے

    ستارو مجھ سے اس کا تذکرہ کیوں کرتے رہتے ہو

    تمہیں معلوم ہے جب چاندنی نے مجھ کو لوٹا ہے

    لب اظہار وا کر کے پڑا ہے کوئی زنداں میں

    مجھے دیکھو کہ جبر خامشی نے مجھ کو لوٹا ہے

    کسی کے غم پہ اک دن مسکرایا تھا حقارت سے

    کہوں کیا کس طرح میری خوشی نے مجھ کو لوٹا ہے

    میں اک مغرور دریا تھا چلو اچھا ہوا زاہدؔ

    بڑی شائستگی سے اک ندی نے مجھ کو لوٹا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے