کسی کے عشق میں خود کھو حواس بیٹھے ہیں
کسی کے عشق میں خود کھو حواس بیٹھے ہیں
انہیں خبر ہی نہیں ہم اداس بیٹھے ہیں
کوئی جتائے انہیں جا کے نامہ بر بن کے
وہ ایک ہم ہیں جو اب محو یاس بیٹھے ہیں
نگاہ لطف و کرم دے گئی ہمیں غفلت
جو مدتوں سے ترے در کے پاس بیٹھے ہیں
خبر نہیں ہے تمہیں کو اے کاش گر ہوتے
کہ دل میں لے کے محبت کی آس بیٹھے ہیں
شمیم گل کی تمنا ہمیں ضرور نہیں
مشام جاں میں لئے ان کی یاس بیٹھے ہیں
بلاکشان غم انتظار ہیں اے پریمؔ
نگاہیں در پہ لگی ہیں اداس بیٹھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.