کسی کے سامنے اظہار درد جاں نہ کروں
کسی کے سامنے اظہار درد جاں نہ کروں
ادھر ادھر کی کہوں زخم دل عیاں نہ کروں
لگا کے آگ بدن میں وہ مجھ سے چاہتا ہے
کہ سانس لوں تو فضا کو دھواں دھواں نہ کروں
میں اس کو پڑھتا ہوں انجیل آرزو کی طرح
سمجھ میں آئے تو معنی ہر اک بیاں نہ کروں
غضب ہے مجھ سے توقع زمانہ رکھتا ہے
کہ پا شکستگی میں رنج رفتگاں نہ کروں
یہ حکم مجھ کو ملا قصر خسروی سے کہ میں
فغاں سنوں مگر اندازۂ فغاں نہ کروں
مزے سے سوؤں اگر ہاتھ آئے شام فراق
میں ایک لمحہ بھی اس شب کا رائیگاں نہ کروں
اٹھا کے سر پہ پھروں بار آرزو محسنؔ
کمر کو خم میں کبھی صورت کماں نہ کروں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.