کسی کے ساتھ جھگڑا ہو گیا ہے
بتاؤں کیا تمہیں کیا ہو گیا ہے
نہیں بنتا یہاں کوئی بھی اپنا
مجھے کیوں یہ بھروسہ ہو گیا ہے
اسے مل کر مجھے کیسی خوشی ہے
مرے غم میں وہ آدھا ہو گیا ہے
میں اتنے پیار سے اس سے ملا کیوں
کسی کا تھا جو میرا ہو گیا ہے
بھلا دوں گا اسے اگلے جنم تک
مرا خود سے یہ وعدہ ہو گیا ہے
جو روتا تھا مرے زخموں پہ یارو
وہ ساتھی اب پرایا ہو گیا ہے
جسے دفنا کر آیا تھا میں کیفیؔ
وہی اب مجھ میں زندہ ہو گیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.