کسی کے شوق کا مارا ہوا ہے
کسی کے شوق کا مارا ہوا ہے
پرندہ آسماں سے جو گرا ہے
مری آنکھوں کے سارے خواب لے لو
زمانے میں بھلا اب کیا رہا ہے
اکیلا وہ نہیں الجھا ہے مجھ سے
مرا میں بھی بہت الجھا ہوا ہے
حویلی کیسے اجڑی کیا بتاؤں
مری آنکھوں میں منظر خوف کا ہے
چلو اب نیند آئے گی سکوں کی
اثاثہ زندگی کا لٹ چکا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.