کسی کے شکوہ ہائے جور سے واقف زباں کیوں ہو
کسی کے شکوہ ہائے جور سے واقف زباں کیوں ہو
غم دل آگ تو لگ ہی چکی لیکن دھواں کیوں ہو
محبت میں وصال و ہجر کی تمییز کیا معنی
بساط عشق پر بازیچۂ سود و زیاں کیوں ہو
جبیں سائل تھی نادم ہے مگر اے سجدۂ آخر
مری محرومیوں سے بے تعلق آستاں کیوں ہو
خداوندا چمن میں تو نشیمن ہی نشیمن ہیں
نظر میں برق کی صرف ایک شاخ آشیاں کیوں ہو
روایات کہن کو عزم نو خاطر میں کیا لائے
ضمیر کارواں پابند میر کارواں کیوں ہو
یہ مانا ایک آنسو ہے مگر اے سعئ ضبط غم
سر مژگاں یہ اک آنسو بھی دل کا ترجماں کیوں ہو
زمانہ جب بھلا ہی بیٹھا اعجازؔ حزیں تجھ کو
کوئی اب مہرباں کیوں ہو کوئی نا مہرباں کیوں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.